the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہونی چاہیے؟

ہاں
نہیں
کچھ حدود کے ساتھ
ذرائع:

تلنگانہ کے ضلع آرمور میں ایک اردو استاد کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، زیارت نگر کے رہائشی اردو استاد عامر بھارت چندرا اسکول میں طلبہ کو اردو پڑھا رہے تھے، اسی دوران مبینہ طور پر بی جے پی سے وابستہ چند افراد اسکول میں داخل ہوئے، استاد کے ساتھ بدتمیزی کی اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں انہیں تھپڑ مارا۔

بتایا جا رہا ہے کہ تلنگانہ میں اردو دوسری



سرکاری زبان ہے، اسی لیے اسکول میں طلبہ کے لیے اردو کی تعلیم کا انتظام کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد اردو اساتذہ، سماجی تنظیموں اور مقامی شہریوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورانِ تدریس کسی استاد پر حملہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی متاثر کرتا ہے۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.