تلنگانہ 23 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے شہر الیر کے مضافات میں جمعرات کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو نوجوان دوست موٹر سائیکل کو تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ نتن ریڈی اور محمد ساجد اللہ دونوں جنگاؤں وکاس نگر کے رہنے والے
دو پہیہ گاڑی پر علیر سے جنگاؤں جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کیا کار نے بڑی رفتار اور لاپرواہی کے ساتھ موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ الیر کے ایس ایچ او یلادری نے بتایا کہ ملزم پون کلیان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔