: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 28/ اگست (یواین آئی)سالگرہ کے لئے کیک کی خریدی کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں کل شب پیش آیا۔
ان تین میں سے ایک نوجوان جئے وردھن کی سالگرہ تھی جس پر
اس کے ساتھ مل کر اس کے دیگر ساتھیوں وشنو اور وراپرساد نے سالگرہ کی تقریب کے انتظامات کئے جس کے حصہ کے طورپر کیک کی خریداری کرنے کے لئے یہ افراد بائیک پر روانہ ہوئے اور جب یہ افراد کیک کی خریداری کے بعد واپس ہورہے تھے توان کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔