: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد13فروری (یواین آئی) تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے ایک 19سالہ لڑکی کے اغوا اوراس کی اجتماعی عصمت دری کی جھوٹی شکایت کا پردہ فاش کیاجس نے گھریلو مسائل پر اپنی اجتماعی عصمت دری کی جھوٹی شکایت کے ذریعہ نہ صرف اپنے ارکان خاندان بلکہ پولیس کو بھی گمراہ
کیا۔
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تفصیلی جانچ اور جمع شدہ شواہد کی بنیاد پر یہ پتہ چلا کہ اس لڑکی کے اغوا اور اس کی اجتماعی عصمت دری کا کوئی بھی معاملہ ہوا ہی نہیں۔
اس طرح پولیس کو اس لڑکی کی شکایت کے جھوٹی ہونے کا پتہ چلا۔