: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کاماریڈی میں کمسن بچوں کی گمشدگی نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ جمعہ کے روز دو بچے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ آج مزید تین بچے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔کاماریڈی شہر کے گوسنگی کالونی سے تعلق رکھنے والے 10سالہ سمہادری اور 9سالہ وجے جمعہ کے روز لاپتہ ہوگئے۔ اس کے بعد ہفتہ کو وکاس نگر کے رہنے والے آٹو ڈرائیور اسماعیل کی
تین بیٹیاں 8ساکہ شفات ؛ 7سالہ آیات اور 5سالہ مریم بھی لاپتہ ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق آج صبح تینوں بچیاں اپنے والد کے ساتھ آٹو میں گھر سے نکلی تھیں۔ والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچیوں کو ایک دکان کے پاس اتار دیا اور خود کرایہ لینے چلے گئے۔دو دنوں میں مجموعی طور پر پانچ بچوں کے لاپتہ ہونے سے والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس معاملے میں کاماریڈی پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے