: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 6 جنوری (یو این آئی ) دل کا دورہ پڑنے سے اندرون گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے میدک ضلع کے کو چن پلی گاوں میں پیش آیا۔
حویلیگھنپور پولیس کے مطابق ، ویراپگڑی نرسا گوڑ (39) ، جو آٹو رکشا ڈرائیور تھا، نے ہفتہ کی صبح سینے میں درد کی شکایت کی- چند
منٹوں کے بعد وہ اپنے بستر پر بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اہل خانہ نے اسے میدک کے سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مردہ قرار دیا۔
اس کی ماں لکشمی، جو دوسری گاڑی میں ہسپتال پہنچی، اس کی لاش کو دیکھ کر اپنے بیٹے کے پاس ہی گر گئی۔ وہیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔