ذرائع:
تلنگانہ میڈیکل کونسل نے غیر قانونی طبی پریکٹس کے خلاف جاری مہم کے تحت اتوار کو حیدرآباد کے الوال علاقے میں اچانک دھاوے کئے۔ کارروائی کے دوران 4 ایسے مراکز کا پتہ چلا جہاں مبینہ طور پر ضروری تعلیمی قابلیت، رجسٹریشن
یا قانونی اجازت کے بغیر ایلوپیتھک علاج کیا جارہا تھا۔یہ کارروائی میڈیکل کونسل کے ارکان سرینواس اور عمران نے انجام دی۔ کونسل نے بتایا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ اور تلنگانہ میڈیکل پریکٹیشنرز رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔