تلنگانہ 3 دسمبر 2025 (ذرائع) تلنگانہ کے کھمم ضلع میں آج صبح پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک گئے۔تفصیلات کے مطابق پانچ نوجوان ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ ستوپلی منڈل کی حدود میں کشٹارم کے قریب کار اچانک بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس
خوفناک حادثے میں تین نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقعِ حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔حادثے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ کار کے پردہ اڑ گئے-