ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے پر رنگاریڈی ضلع کلکٹر کو چھ ماہ کی سادہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تاہم کلکٹر کو اپیل دائر کرنے کا موقع دیتے ہوئے عدالت نے سزا پر چار ہفتوں کے لیے روک لگا دی ہے۔ جسٹس کے لکشمن نے توہین عدالت کی
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹر نے عدالت کی جانب سے 60 دن کے اندر درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا۔عدالت نے کلکٹر کے جواب کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی حکم درست ہو یا غلط، اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔