تلنگانہ 15 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے پٹھان گاؤں میں اتوار کو ایک 55 سالہ کسان نے زراعت میں مسلسل نقصانات اور بڑھتے ہوئے قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس اور اس کے ارکان خاندان کے مطابق کسان کی شناخت گڈم رام ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رام ریڈی نے اپنی 3 ایکڑ اراضی کے علاوہ مقامی افرادسے 20 ایکڑ اراضی
لیز پر لے کر مسلسل تین سالوں سے کپاس اور دیگر تجارتی فصلیں کاشت کی تھیں۔اس مقصد کے لئے انہوں نے تقریباً 10 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، لیکن ناموافق موسمی حالات اور فصلوں کی کم پیداوار کی وجہ سے اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔قرض کی ادائیگی میں ناکامی اور مالی بحران کی وجہ سے رام ریڈی شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے مویشیوں کے باڑے میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔