ذرائع:
تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسیب الحق نے انڈی گو ایئرلائن کی پرواز کے دوران ایک مسافر کو بروقت سی پی آر دے کر اس کی جان بچا لی۔ ڈاکٹر حسیب الحق دبئی سے ہندوستان آ رہے تھے کہ تقریباً 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔پرواز میں اعلان کے بعد ڈاکٹر حسیب الحق نے فوری طور پر مسافر کا
معائنہ کیا اور انڈی گو کے میڈیکل کٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہنگامی طبی امداد فراہم کی، جس کے نتیجے میں مسافر کی حالت مستحکم ہو گئی۔ بعد ازاں طیارہ بحفاظت منزل پر پہنچا۔انڈی گو ایئرلائن کی جانب سے ڈاکٹر حسیب الحق کی اس خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ایئرلائن حکام کے مطابق اگر پرواز میں ڈاکٹر موجود نہ ہوتے تو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ سکتی تھی۔