ذرائع:
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں 20 سالہ شروَن سائی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ شروَن، سینٹ پیٹر کالج میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا اور گزشتہ ایک سال سے اپنی ہم جماعت 19 سالہ سریجا سے محبت کرتا تھا۔ سریجا کا تعلق امین پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں سروجنا
سائی لکشمی نگر سے بتایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سریجا کے گھر والوں نے شادی کی بات چیت کے بہانے شروَن کو گھر بلوایا اور اچانک اس پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کر کے اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ نوجوان کے اہلِ خانہ کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور ملزمین کی تلاش و گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔