حیدرآباد،11 جولائی (ذرائع) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعرات 10 جولائی کو پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو 25,000 روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔کے وائی وینو گوپال، سب
انسپکٹر، خواتین پولیس اسٹیشن، گچی باؤلی، نے شکایت کنندہ سے اپنی ماں کا نام ایک کیس سے ہٹانے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔اسی دن اے سی بی نے 50,000 روپے رشوت مانگنے کے الزام میں تین سرکاری ملازمین کو بھی گرفتار کیا۔