ذرائع:
ریاست تلنگانہ کے جوگو لامبا گدوال ضلع کے آئیزہ منڈل کے بھوم پورم گاؤں میں ایک سانحہ پیش آیا ہے۔ چہارشنبہ کی شام کو ایک کاٹن مل میں کام کرنے والے مزدوروں پر بارش کے دوران بجلی گری۔ اس واقعے
میں دو خواتین اور ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گدوال ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت پروتماں (22)، سرویش (20) اور سوبھاگیہ اماں (40) کے طور پر کی گئی ہے یہ سبھی بھومپورم گاؤں کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔