حیدرآباد،9 جون (ذرائع) جیڈی میٹلا میں 8 جون ، بروز اتوار کی شام ہنومان مندر کے قریب دو نوجوان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے، جس سے ایک کی موت ہوگئی۔مقتول کی شناخت 18 سالہ ونے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ اس کا دوست وشنو شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس وقت اس کا علاج چل رہا ہے۔
ونے ،نے حال ہی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات پاس کیے تھے اور اپنے خاندان کی
کفالت کے لیے پارٹ ٹائم کی حیثیت سے ایک نجی کمپنی میں کام کررہا تھا۔دونوں نوجوان اتوار کو گھر سے خوشی منانے کے لیے نکلے تھے، یہ سفر اچانک اس وقت سانحہ میں بدل گیا جب ہنومان مندر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک ان کے اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔ونے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔شدید زخمی وشنو کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت اور سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔