: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 12 فروری (یو این آئی ) ممبئی پولیس نے ایک ایسے ٹیوشن ٹیچر کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہیکہ اس نے اپنی نابالغ شاگردہ سے فحش حرکت کرنے سے قبل اسے موبائل پر فحش فلموں کے متعدد مناظر دکھلائے تھے اور اسکے بعد اس نے متاترہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی دادر پولیس نے ملزم کو کل رات گرفتار کرکے آج اسے عدالت میں پیش
کیا جہاں اسے پولیس تحویل میں دئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم دادر نامی علاقے میں ایک نجی کوچنگ کلاس چلاتا ہے اور بدھ کے روز جب کلاس روم سے سبھی طلباء جا چکے تھے تب ملزم نے متذکرہ حرکت کی جس کے بعد لڑکی نے گھر جاکر اپنی والدہ کو تمام باتیں بتلائیں اسکے بعد دادر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔