تمل ناڈو،20 اگسٹ (ذرائع) تمل ناڈو کے چنگل پٹو ضلع کے مملا پورم میں منگل کی رات ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک خاتون گر کر ہلاک ہو گئی۔کانچی پورم کے رہنے والی جیوا اور اس کے شوہر گنام ایک شادی خانے میں اپنے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے گئے
تھے۔ شادی میں ایک میوزک کنسرٹ رکھا گیا تھا، جس میں مشہور تامل پلے بیک گلوکار ویلموروگن شامل تھے۔
پرفارمنس کے دوران، گلوکار نے سامعین کواسٹیج پر اپنے ساتھ آنے اور رقص کرنے کی دعوت دی۔جیوا ان لوگوں میں شامل تھی جو اسٹیج پر گئی اور رقص لگی اور وہ اچانک گر پڑی۔