the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

عادل آباد کے ٹاٹی گوڑہ علاقے میں بدھ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آٹھ سالہ کمسن بچی شیخ مہیک کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہوگئی۔ ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے ناگا راجو کے مطابق پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسما بانو، جو جئے جوان نگر کی رہنے والی ہیں، کی شادی 16 سال قبل ٹاٹی گوڑہ کے رہنے والے عبدالرشید سے ہوئی تھی۔ جوڑے کے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ پولیس کے مطابق عبدالرشید آٹو ڈرائیور ہے اور شراب نوشی کا عادی ہونے کے سبب اپنی بیوی کو اکثر ہراساں کیا کرتا تھا، جس کے نتیجے میں تین ماہ قبل دونوں میں طلاق ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل عبدالرشید نے بچوں کو ماں سے الگ کرکے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ بدھ کے روز اس کی



ننھی بیٹی مہک، جو مقامی سرکاری اسکول کی دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اسکول سے واپسی پر کھانا کھانے کے بعد آرام کرنے لیٹی۔ اسی دوران عبدالرشید تینوں بچوں کو ساتھ لے کر چند منٹ کے لیے گھر سے باہر گیا۔ واپسی پر اس نے مہک کو بےہوش حالت میں پایا جبکہ اسے مسلسل الٹیاں ہورہی تھیں۔

بچی کو فوری طور پر یو پی ایچ سی لے جایا گیا، بعد ازاں اسے رِمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدا میں اس کی حالت نازک بتائی، مگر کچھ دیر بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

مہک کی والدہ اسما بانو نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کی موت کے وہ اپنے سابق شوہر عبدالرشید کو ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کرلیا ہے۔ بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رِمس مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.