حیدرآباد،23 جولائی (ذرائع) سائبرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) نے 827 مسروقہ اور گمشدہ موبائل فون برآمد کئے گئے اور ریکوری آپریشن کے 8 ویں مرحلے کے حصہ کے طور پر چہارشنبہ 23 جولائی کو ان کے مالکان کو واپس کردیئے گئے۔
گزشتہ 45 دنوں میں، پولیس نے
سنٹرل ایکوپمنٹ شناختی رجسٹر (سی ای آئی آر) پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے 827 فون برآمد کیے ہیں۔ زون کے لحاظ سے، مادھاپور سی سی ایس نے 180 فون، بالا نگر سی سی ایس نے 174، میڈچل سی سی ایس نے 176، راجندر نگر سی سی ایس کے ذریعے 153 اور شمش آباد سی سی ایس نے 144 فون برآمد کئے۔