تلنگانہ: آتماکور کے قریب تیز رفتار لاری نے ایک الیکٹرک آٹو کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ونپرتی سرکاری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 21 سالہ حافظ سعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں
انتقال کر گئے۔حادثے میں مولانا ایوب، امام مسجد، شدید زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ ایک اور مسافر معمولی زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاری کو ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔