: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیر کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون صفائی کارکن سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے پہلے صفائی کارکن خاتون کو ٹکر ماری اور بعد میں اسکوٹر پر سفر کر رہے ایک شخص کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
ٹکر کے بعد کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار تیزی سے آ کر صفائی کارکن کو ٹکر مارتی ہے جس کے بعد گاڑی الٹ جاتی ہے۔حادثہ کے بعد مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔