ذرائع:
بائک نہ دلانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے میڈک ضلع کے ریگوڈ منڈل مستقر میں پیش آیا ۔جہاں سبزیاں فروخت کرکے گزر بسر کرنے والے 51 سالہ شاکر کو اس کے ہی بیٹے نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاکر کا بیٹا محمد حسین گزشتہ کچھ عرصے سے بائک خریدنے اور زمین فروخت کرکے رقم دینے کے لیے والدین کو ہراساں کررہا تھا۔تقریباً ایک
ماہ قبل بھی رقم نہ دینے پر اس نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، تاہم اُس وقت گاؤں کے بڑوں نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان صلح کرا دی تھی۔ اسی پس منظر میں گزشتہ رات گھر میں سو رہے والد کو باہر گھسیٹ کر بے رحمی سے پیٹا گیا، جس کے نتیجے میں شاکر شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متوفی کی بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔