the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
امریکہ 10 فروری 2026 )اعتماد نیوز) مریکہ کی ریاست جارجیا میں ایک مصروف ہائی وے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سنگل انجن تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے حکام کے مطابق اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا



ہے کہ جب ہائی وے پر متعدد گاڑیاں موجود تھیں، اچانک ایک طیارہ سڑک پر لینڈ ہوا اور گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لی گِلْمَر میموریل ایئرپورٹ سے کینٹن میں واقع چیروکی کاؤنٹی ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی محسوس کی۔چونکہ طیارے کو واپس ہوائی اڈے تک لے جانے کے لیے مناسب وقت نہیں تھا، اس لیے فوری طور پر ہائی وے پر لینڈنگ کرنا پڑی۔اس واقعے کی تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.