: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 12 جولائی (اعتماد) حیدرآباد کے آغاپورہ نامپلی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین خاندان کے چند افراد کو اس وقت برقی شاک لگنے سے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جب یہ تمام پرانے شہر کے جل پلی میں واقع ایک فارم ھاوس کے سیمنگ پول میں تیرنے اترے تھے بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ ان تمام کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آغاپورہ سے تعلق رکھنے والے تین خاندان کے 50 سے زائد
افراد تفریح کے لئے جل پلی کے ایک فارم ھاوس گئے تھے ان میں چند افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں رات کے وقت سیمنگ پول میں تیرنے پانی میں اترے تھے بتایا جاتا ہے کہ سیمنگ پول کے پاس ایک برقی وائر جس کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا پانی میں گر گیا۔ جس کے نتیجے میں برقی رو سیمنگ پول کے پانی میں دوڑ گئی اور سیمنگ پول میں تیرنے والے افراد کو برقی شاک لگ گیا۔ فوری طور پر ان تمام کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی طبیعت مستحکم بتائی جاتی ہے