the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہونی چاہیے؟

ہاں
نہیں
کچھ حدود کے ساتھ
ذرائع:

ممبئی کے مانخورد کے جنتا نگر علاقے میں ایک غیر قانونی چار منزلہ عمارت گرنے سے دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا۔ 39 سالہ معین الدین واجد علی شاہ کھانا اور گھریلو سامان خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے، لیکن صرف دس منٹ بعد واپس آئے تو ان کی اہلیہ اختر جہاں (38)، بیٹیاں قیصر جہاں (14) اور انابیہ (3)، بیٹے جلال الدین (9) اور سراج الدین (6)، جبکہ بچوں کے ساتھ کھیلنے آئی پڑوس



کی عالیہ علاؤالدین شیخ (6) ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو چکے تھے۔شدید بارش کے باعث عمارت میں دراڑیں اور جھکاؤ آنے کے بعد معین الدین نے اگلے روز گھر خالی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر اس سے پہلے ہی عمارت ان کے مکان پر آ گری۔ ممبئی میونسپل حکام نے گرنے والی عمارت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ حادثے میں زخمی افراد کا علاج جاری ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں تدفین کے لیے اترپردیش روانہ کر دی گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.