: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہریانہ/18جنوری(ایجنسی) ہریانہ کے روہتک ضلع میں ایک کھیت سے خاتون کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی ، خاتون کی پہنچان ہریانہ کی گلوکارہ ممتا شرما کے طور پر کی گئی، ممتا پیچھلے قریب 4 دنوں سے لاپتہ تھی، اس سلسلہ میں اسکے بیٹے نے پولیس کو شکایت بھی درج کرائی
تھی.
معاملہ روہتک ضلع کے گاؤں بلیانی کا ہے- ہریانہ کے وزیراعلی بھی اسی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں- جمعرات کی دوپہر پولیس کو خبر ملی کی گاؤں کے ایک کھیت میں خاتون کی لاش ملی ہے-
تحقیقات میں پولیس نے پایا کہ ممتا کا قتل کرکے لاش کو کھیت میں پھیک دیا گیا تھا- ممتا کا قتل گلا کاٹ کر کیا گیا-