حیدرآباد: شمس آباد روڈ پر ایک دردناک سڑک حادثے میں ایئرپورٹ کی ملازمہ رادھیکا جاں بحق ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق رادھیکا اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والی
ایک کیب نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ رادھیکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کی مکمل فوٹیج قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی، جس کی بنیاد پر پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔