تلنگانہ 4 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل میں اتوار کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں میٹ پلی گاؤں کے مضافات میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ٹاویرا کار کے درمیان شدید تصادم ہوا۔حادثے میں ٹاویرا کار میں سوار 12 افراد میں سے 8 زخمی ہو گئے، جن میں 4
کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا تعلق کورٹلہ شہر سے ہے جو کرناٹک کے گانوگاپور مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر میٹ پلی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جگتیال، کریم نگر اور نظام آباد کے ہاسپٹلس رجوع کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔