: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پونے 21 جنوری(یواین آئی)عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ19) کی ویکسین’کوویشیلڈ‘ بنانے والی سیرم اسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی عمارت کی دوسری منزل پر شدید آگ لگی ہے لیکن جس ہونٹ میں کوویشیلڈ بن رہی ہے وہ پوری طرح محفوظ ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے اس تعلق سے انسٹی ٹیوٹ کے افسران سے بات کی
ہے۔ این ڈی آرایف کی ٹیم بھی پونے پہنچ چکی ہے۔ یہ عمارت پونے کے منجری علاقے میں ہے۔ اس میں پھنسے ہوئے سبھی لوگوں کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔
محکمہ فائر کے افسران نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے فائر کی 15 گاڑیاں موقع پر موجودہیں اور آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔