: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کا خوفناک حادثہ پیش آیا۔ کیدارناتھ مندر میں عقیدت مندوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر کیدارناتھ مندر سے 2 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ خراب موسم ہے۔ یہ حادثہ گرودا پہاڑ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو
ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر یاتریوں کو لے کر فاٹا سے کیدارناتھ جا رہا تھا۔ عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ دو پائلٹوں کے ساتھ پانچ دیگر عقیدت مندوں کی موت ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے 10 منٹ قبل علاقے میں شدید بارش ہوئی۔ اس حادثے کی وجہ سے کیدارناتھ مندر کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔