: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناگپور، 25 جنوری (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں ایک سڑک حادثے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت میڈیکل کے سات اسٹوڈنٹس کی موت ہو گئی۔
وردھا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت ہولکر نے بتایا کہ حادثہ پیر کی رات تقریباً 11.30 بجے اس
وقت پیش آیا جب اسٹوڈنٹس کی گاڑی دیولی کے سیلسورا سے گزر رہی تھی،اچانک ان کی گاڑی کے سامنے ایک جنگلی جانور آ گیا، ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور کار بے قابو ہو گئی۔
مسٹر ہولکر نے بتایا کہ کار پل سے گر گئی جس سے ساتوں اسٹوڈنٹس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔