: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اترپردیش کے مظفرپور میں ایک خانگی اسکول کی 21 سالہ ٹیچر کومل کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے تین گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واردات دوپہر اس وقت پیش آئی جب کومل اپنے چھوٹے بھائی آدتیہ کے ساتھ اسکول سے گھر لوٹ رہی تھی۔ عینی شاہد آدتیہ کے مطابق راستے میں ایک نقاب پوش شخص نے ان کی موٹر سائیکل رکوائی اور بات کرنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔ پہلے دو گولیاں لگنے کے بعد جب کومل زمین پر گر گئی تو حملہ آور نے اس کی موت یقینی بنانے کے لیے تیسری گولی بھی چلائی اور فرار ہوگیا۔ کومل کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جائے واردات اور اطراف کے دس سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی، لیکن حملہ آور کے بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں ملا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ تین سال قبل گاؤں
کے ایک نوجوان بِٹّو کے ساتھ دوستی کے بعد دونوں خاندانوں میں تنازعہ ہوا تھا، جس کے بعد پنچایت بھی ہوئی اور لڑکا گاؤں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ حال ہی میں اس کی گاؤں واپسی کے بعد دونوں کے درمیان دوبارہ بات چیت شروع ہوئی تھی۔ واردات کے بعد پولیس نے اس نوجوان سے پوچھ تاچھ کی، تاہم کوئی شواہد نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات پر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے، جس میں محبت کا تعلق اور پرانا تنازع دونوں امکانات شامل ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ خاندان کے افراد کچھ باتیں چھپا رہے ہیں جن کی وجہ سے تحقیقات متاثر ہو رہی ہیں۔ کومل کی شادی طے ہو چکی تھی اور وہ گھر کی مالی ضروریات میں ہاتھ بٹانے کے لیے مقامی اسکول میں پڑھاتی تھی۔ والد دہلی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ بڑا بھائی حیدرآباد میں خانگی ملازمت کرتا ہے۔ گھر میں وہ اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔