: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیر کی شام ضلع ظہیرآباد ٹاؤن میں ایک اسکول بس ڈرائیور نے اپنی حاضر دماغی سے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ بس کے انجن سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ڈرائیور نے فوراً تمام طلبہ کو نیچے اترنے کا حکم دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس بیدر کراس روڈ پر ایک طالب علم کو اُتارنے کے
لیے رکی تھی۔ اسی دوران ڈرائیور نے انجن سے دھواں نکلتے دیکھااور کچھ ہی دیر میں آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ ڈرائیور کی فوری کارروائی کے باعث تمام طلبہ بحفاظت بس سے باہر آگئے۔ مقامی افراد موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔ بعدازاں اسکول کے طلبہ کو دوسری بس کے ذریعے محفوظ طور پر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔