ریاض، ٣١ جولائی (ذرائع) سعودی عرب کے شہر طائف کے قریب الہدا کے علاقہ میں واقع گرین ماؤنٹین امیوزمنٹ پارک میں چہارشنبہ شام ایک 360 ڈگریز’ نامی جھولا اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک
بتائی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولا اچانک گھومنے کے دوران ہی خراب ہو گیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر کرین کے ٹوٹنے اور جھولے میں سوار افراد زمین پر گرنے کا منظر دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد پارک میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔