the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا حکومت کو ہندوستانی شہروں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
جزوی طور پر
ذرائع:

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھمکی مبینہ طور پر بابا صدیقی قتل کیس میں مطلوب ملزم ذیشان اختر کے نام سے دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز صوتی پیغام میں کہا گیا کہ سیف علی خان کا انجام بھی بابا صدیقی جیسا ہوگا۔ ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا دھمکی واقعی ذیشان اختر نے دی ہے یا کسی نے اس کا نام استعمال کیا ہے۔ پولیس کی سائبر اور



فرانزک ٹیمیں صوتی پیغام کی جانچ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اداکار تشار کپور اور آیوشمان کھرانہ کو بھی اسی نوعیت کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ان معاملات میں پولیس نے بنگلورو سے 30 سالہ ویبھو مشرا کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے آواز تبدیل کرکے اداکاروں کو دھمکیاں دی تھیں۔ سیف علی خان کو موصول ہونے والی تازہ دھمکی کے بعد ممبئی پولیس اس کی حقیقت اور بھیجنے والے کی شناخت معلوم کرنے میں مصروف ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.