: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے حیدرآباد میں معمولی بارش کے بعد عارضی آر ٹی سی بس اسٹینڈ پر شدید بدانتظامی سامنے آئی ہے۔اپّل کے نلّا چیروو بند کے قریب قائم کیے گئے عارضی آر ٹی سی بس اسٹینڈ پر بارش کے باعث ہر طرف کیچڑ پھیل گیا، جس کے نتیجے میں تورّور ڈپو سے تعلق رکھنے والی ایک سپر لگژری آر ٹی سی بس کیچڑ میں بری طرح دھنس گئی۔ بس کے ٹائر کیچڑ میں پھنس جانے کے بعد اسے جے سی بی مشین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس واقعے
کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن پر عوام نے عارضی بس اسٹینڈ کے ناقص انتظامات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش میں ہی جب بسوں کی آمد و رفت مشکل ہو جائے تو عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بس اسٹینڈ پر فوری طور پر بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ بارش کے دوران مسافروں اور آر ٹی سی بسوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔