حیدرآباد شہر کے مضافاتی علاقے عبداللہ پورمیٹ کے بٹاسنگارم میں آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر پٹرول پمپ میں جا گھسی۔ حادثے میں ایک کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ ایک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق دلسکھ نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی ٹی جی ایس آر ٹی سی بس چوٹ اپل جارہی تھی کہ آٹو کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور نے بس
کا رخ موڑ دیا، جس کے نتیجے میں بس پٹرول پمپ میں داخل ہوگئی۔ بس ڈیزل پمپ سے ٹکرا گئی، جس سے وہاں موجود آلات ٹوٹ گئے۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پٹرول پمپ کا عملہ اور وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی۔ حادثے کے مناظر پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔