ذرائع:
سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک 53 سالہ شخص کی جان بچالی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا، جب مذکورہ شخص چلتی ہوئی گوداوری ایکسپریس
میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران پھسل کر گر پڑا۔ صورتحال کو دیکھتے ہی الرٹ آر پی ایف اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے محفوظ طریقے سے بچالیا۔ اس واقعہ کی مکمل منظر کشی ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔