the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

نظام آباد میں رونما انکاؤنٹر میں بدنامِ زمانہ رؤڈی شیٹر رِیاض ہلاک ہوگیا۔اس واقعے پر تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شیودھر ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کیں۔ ڈی جی پی کے مطابق رِیاض کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُس نے موقع کا فائدہ اٹھا کر کمرے کے باہر تعینات اے آر کانسٹیبل کی بندوق چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران اُس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کی بھی کوشش کی۔ ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے کہا کہ پولیس ملازمین نے فوری طور پر



چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے جوابی فائرنگ کی جس میں رِیاض موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر رِیاض‌کو فائرنگ کا موقع مل جاتا تو اسپتال میں موجود کئی جانیں خطرے میں پڑ جاتیں  اسی لیے پولیس نے عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے فوری فیصلہ لیتے ہوئے کارروائی کی۔ڈی جی پی نے اُن خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ پہلے رِیاض نے فائرنگ کی اور اے آر کانسٹیبل زخمی ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ رِیاض نے فائرنگ کی  کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُسے موقع نہیں دیا اور اُسے گولی مار دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.