ذرائع:
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شنکرپلی میں جمعہ کی دوپہر لٹیروں نے ایک تاجر کی کار کو پیچھے سے ٹکر مارکر کار میں موجود 40 لاکھ روپے لوٹ لیا۔ دن دہاڑے اس سنگین واردات کے بعد لٹیرے کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن اسی دوران ان کی تیزرفتار کار الٹ گئی جسے وہ چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔ فلمی انداز کے اس واقعہ سے مقامی عوام میں خوف و
دہشت پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وقارآباد کی جنتااسٹیل شاپ سے گھٹکیسر کے ایک تاجرراکیش 40 لاکھ روپے کی رقم بذریعہ کار حیدرآباد لے جارہے تھے کہ 4 نامعلوم لٹیروں نے اس کار کا تعاقب کرتے ہوئے شنکر پلی کے قریب اس کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ کار رکنے کے فوری بعد یہ چار لٹیرے تاجر پر حملہ کرتے ہوئے رقم کا بیاگ لے کر فرار ہوگئے۔اس دوران ان کی کار الٹ گئی تاہم وہ کار چھوڑ وہاں سے بھاگ گئے ۔