حیدرآباد،٥ اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد کے علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک بڑی سڑک دھنسنے کا واقعہ پیش آیا، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک 10 ہزار لیٹر پانی کا ٹینکر وہاں سے گزر رہا تھا اور پورا ٹینکر سڑک میں دھنس گیا۔اس حادثے نے عوامی انفراسٹرکچر اور حفاظت پر سنگین خدشات کو بڑھا دیا۔اس حادثے میں کوئی جانی
نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین کے مطابق، بھاری گاڑی کے وزن سے سڑک اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجہ میں نیچے موجود ڈرین لائن کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے مرمت کا کام فوراً شروع کردیا۔