: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اورنگ آباد/28نومبر(ایجنسی) مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاتور-ناندیڑ ہائی وے پر کولپا پٹی کے نزدیک آج سویرے ایک حادثے میں کم سے کم 7 لوگوں کی موت ہوگئی اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
لاتور سے موصولہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ہائی وے پر علی الصباح 4 بجے اس وقت پیش آیا جب ناندیڑ کی طرف جانے والی جیپ سڑک کے کنارے کھڑی ٹیمپو سے ٹکرا گئی جس پر اناج لدا ہواتھا۔ ٹیمپو سے جیپ کے ٹکراتے ہی مخالف سمت سے آنے والی ٹیمپو بھی جیپ سے ٹکرا گئی، جس پر سوار چھ لوگوں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ساتویں زخمی شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔