اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں نینی تال نیشنل ہائی وے پر بھوسے سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہو کر بازو سے چلتی بولیرو گاڑی پر الٹ گیا، جس کے نتیجہ میں بولیرو کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت فراست کے
نام سے ہوئی ہے یہ حادثہ گنج پولیس اسٹیشن حدود میں پہاڑی گیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہائی وے پر گزرنے کے دوران بھوسہ لے جانے والا ٹرک اچانک اپنا توازن کھو بیٹھا اور بازو سے گزر رہی بولیرو پر جا گرا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بولیرو گاڑی پر ’’اترپردیش سرکار‘‘ تحریر تھا۔