تلنگانہ 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اروا پلی کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ گئی جس سے دو اساتذہ کی موت ہو گئی اور دو ہیڈ ماسٹر زخمی ہو گئے۔ سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد آج اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد نلگنڈہ کے پانچ اساتذہ کار سے سوریا پیٹ کے ایک اسکول جارہے تھے۔ کار جیسے ہی اراولی پہنچی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس
حادثے میں ٹیچر کلپنا جو کستوربا اسکول کی ایس او کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ راول پلی کی ہیڈ ماسٹر گیتا ریڈی کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔ تھنگتری کے ہیڈ ماسٹر پروین اور انارام کی ہیڈ ماسٹر سنیتا شدید زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔