: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض ، 17 اکتوبر (یو این آئی) سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی صبح ہوئے ایک شدید سڑک حادثہ میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے حوالے سے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مدینہ کے الکحل علاقے میں ایک بس کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ بس میں سعودی شہریوں سمیت ایشیائی ممالک کے شہری بھی سوار تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
وزیر اعظم نریندر
مودی نے سعودی عرب میں ایک بس حادثے میں 35 افرادکے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا’’سعودی عرب میں مکہ کے قریب ایک بس حادثے کی خبر سن کر کافی رنجیدہ ہوں، اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کا متمنی ہوں‘‘۔
سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی صبح پیش آئے ایک زبردست سڑک حادثے میں کم از کم 35 لوگوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔