حیدرآباد، ٧ جولائی (ذرائع) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پور میٹ منڈل میں واقع سب رجسٹرار آفس کو عمارت کے مالک راجو نے تالا لگا دیا ۔مکان مالک
راجو کا کہنا ہے کہ سال 2022 سے اب تک
کرایہ ادا نہیں کیا گیا ، جس کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت یا محکمہ رجسٹریشن کی جانب سے کرایہ کی عدم ادائیگی پر اس کے پاس اور کوئی چارہ نہ رہا ، اس لیے اس نے دفتر کو بند کر دیا۔