the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 8 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز)  حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا قتل پیش آیا ہے۔ سڑک کے درمیان لوگوں کے سامنے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ دلخراش واردات جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔ساکیت کالونی میں واقع فوسٹر اسکول کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہے ایک ریئل اسٹیٹ تاجر رتنم کا تعاقب کرتے ہوئے حملہ آوروں نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے



خنجروں سے متعدد وار کیے اور پھر گولی مار کر اسے قتل کر دیا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور رتنم کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.