the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

راجستھان کے ضلع چورو کے گاؤں چنگوئی میں سرپنچ کا انتخاب لڑنے کی ضد پر ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنے اکلوتے بیٹے اور بہو کو بولیرو گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ منگل کی شب تقریباً 12:50 بجے پیش آیا۔ پولیس کے



مطابق، 60 سالہ رام چندر جاٹ انتخاب لڑنا چاہتا تھا، لیکن اس کے 40 سالہ بیٹے رویندر اور 35 سالہ بہو مہندرا اس کے مخالف تھے، جس پر گھر میں کئی دنوں سے تنازعہ جاری تھا۔ منگل کی رات بھی جھگڑے کے بعد دونوں وی برج پہنچے، جہاں رام چندر اپنی بیوی دھرما دیوی کے ساتھ پہنچا۔ دوبارہ بحث کے بعد جب رویندر اور مہندرا گھر لوٹ رہے تھے تو ملزم نے مبینہ طور پر پیچھے سے بولیرو گاڑی سے انہیں کچل دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر گاڑی ضبط کرلی اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.