the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 22دسمبر (یو این آئی) ممبئی پولیس نے مضافات کے مشہور جے ڈبلیو میریٹ نامی ہوٹل میں واقع ڈریگن فلائی پب میں نصف شب اور اعلی صبح تک چلنے والی شراب اور رقص کی محفل پر چھاپہ مار کر 34 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ان پر الزام ہیکہ وہ کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کر رہے تھے مقدمہ کے اندراج کے بعد انھیں گرفتار کرکے فوری طور پر رہا کیا گیا گرفتار شدگان میں کئی ایک مشہور شخصیات بھی شامل ہیں جس میں کرکٹر سریش رائنا گلوکار گرو رندھاوا کا نام قابل ذکر ہیں-
جوائنٹ پولیس کمشنر وشواس ناگرئے پاٹل نے بتایا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ متزکرہ پب میں ایک بڑی تعداد تعداد میں شرکاء محفل بغیر ماسک پہننے اور جسمانی دوری رکھے بغیر محفل شراب ورقص سجائے ہوئے ہے جسکے بعد مقامی سہار پولیس اور گامدیوی پولیس کے عملے نے صبح تقریبا تین بجے یہ چھاپہ مارا
انہوں نے واضح کیا کہ اس پارٹی میں منشیات کا استعمال نہیں ہورہا تھا اور نہ ہی پولیس پارٹی میں خلل ڈالنا چاہتی تھی لیکن رات کی پابندیوں کی خلاف



ورزیوں اور کوویڈ پروٹوکول پر عمل پیرا نہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد یہ کاروائی کی گئیں-
اگرچہ نانگرئے پاٹل نے گرفتار شدگان کا نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا لیکن سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کے خلاف کاروائ کی گئ ان میں کرکٹر سریش رائنا ، گلوکار گرو رندھاوا ، سوسن روشن خان شامل ہیں ، جبکہ مبینہ طور پر ایک اور مشہور گلوکار پب کے پچھلے درواذے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، جبکہ چند نوجوان لڑکیاں جنہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی انھیں گرفتار کر لیا گیا-
پولیس نے بتایا کہ جن 34 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں 7 ہوٹل کے عملے کے افراد اور 27 شرکاء محفل گاہگ شامل ہیں ، جن میں نئی ​​دہلی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 19 افراد کے ساتھ ساتھ ممبئی کے ، فلم اور گلیمر دنیا کی متعدد مشہور شخصیات شامل ہیں۔

ایک بیان میں کرکٹر سریش رینا نے کہا کہ وہ ایک شوٹنگ کے لئے ممبئی میں تھے جو دیر تک جاری تھی نیز آج صبح دہلی واپسی سے قبل انھیں ایک دوست نے اعلی صبح عشائیہ کے لئے بلایا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.