حیدرآباد کے کوٹھی علاقے میں واقع عثمانیہ میڈیکل کالج میں ریگنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سخت کارروائی کی ہے۔ بی ڈی ایس کے پہلے سال کے طلبہ کو مبینہ طور پر ریگنگ کا نشانہ بنانے پر فائنل ایئر کے 12 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عثمانیہ میڈیکل کالج کے پرنسپل سنجیو
سنگھ یادو کی شکایت پر سلطان بازار پولیس نے تلنگانہ پروہیبیشن آف ریگنگ ایکٹ کے تحت 12 فائنل ایئر طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا۔کالج انتظامیہ نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے ریگنگ میں ملوث طلبہ کو چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔ واقعہ کے بعد کالج میں سنسنی پھیل گئی ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔